نئی دہلی، 8؍مارچ (ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے سنیما گھر آتشزدگی معاملے کے مجرم گوپال انسل کسی طرح کی راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔کورٹ نے گوپال انسل کو ایک سال کی جیل کی سزا پوری کرنے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ 9؍فروری کو عدالت نے گوپال انسل کو ایک ماہ کے اندر خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی تھی۔گوپال انسل نے وکیل رام جیٹھ ملانی کے ذریعے خودسپردگی کرنے کے لیے مزید مہلت کا مطالبہ کیا تھا ،جس سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔گوپال انسل کی درخواست پر سپریم کورٹ جمعرات کو سماعت کرے گا۔گوپال انسل نے اپنی عمر کا حوالہ دیتے ہوئے سزاکو کم کرنے کی اپیل کی ہے، اس عرضی پر کل فیصلہ ہوگا۔